شام فوج و باغیوں میں شدید لڑائی جاری مزید87افراد ہلاکروس
ایک اور اعلیٰ فوجی افسر نے منحرف ہونے کا اعلان کردیا
ISLAMABAD:
شام میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، خونریز جھڑپوں میں پورے ملک میں2 بچوں سمیت مزید87 افراد ہلاک ہوگئے جن میں43 شہری بھی شامل ہیں، ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فورسز نے گزشتہ روز بھی دوسرے بڑے شہر الیپو میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں،
اس کے علاوہ پورے ملک میں جھڑپوں کے دوران مزید45 افراد ہلاک ہوگئے، صوبہ حما میں2بچے مارے گئے، علاوہ ازیں شام سے فرار بریگیڈیئر مناف طلاس نے تصدیق کی ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کے خلاف منحرف ہوگئے ہیں، انھوں نے حکومتی فوج کے خلاف مسلح جدوجہد میں شرکت کا بھی اعلان کردیا ہے، دریں اثنا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شام میں حکومت کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جائز قرار دے رہا ہے،
روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے وہ شام کا سفر کرنے سے باز رہیں، امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام میں باغیوں کی پیش رفت جاری ہے اور وہ بالاخر ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوجائیں گے، علاوہ ازیں ترکی نے شام کے سرحدی علاقوں پر سیکیورٹی خدشات کے بعد تمام راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے،
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں قتل وغارت رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اقوام متحدہ نے شام سے اپنے آدھے مبصرین کو بھی واپس بلالیا ہے جبکہ باقی 150مبصرین 30دن کی مدت پوری کرکے واپس آجائیں گے۔