عمران خان ڈرامے بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں طلال چوہدری
نواز شریف کو گرانے والے ایک پھرگریں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو گرانے والے ایک پھرگریں گے لہذا عمران خان ڈرامے بازی، رنگ بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب عدالت ثبوت مانگتی ہےتو یہ جھوٹ لے آتے ہیں، انہوں نے پوری قوم سے جھوٹ بولا جب کہ اب وکیل کی جگہ اداکار کو لے آئے ہیں تاہم وکیل بدلنے سے فیصلہ آپ کے حق میں نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر فلم بناؤں گا تاہم اس فلم کو تو ملک کا بچہ بچہ دیکھے گا لیکن آپ پر فلم بنی تو ناصرف دنیا شرمندہ ہوگی بلکہ اس کی تو سنسربورڈ بھی اجازت نہیں دے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عدالت ثبوت مانگتی ہے تو عمران خان لندن چلے جاتے ہیں اور وہ کتابیں پیش کرتے ہیں جوکوئی نہیں پڑھتا، جس دن جمائما کٹہرے میں آگئیں تو بہت سے رازکھلیں گے لہذا عمران خان ڈرامے بازی، رنگ بازی چھوڑیں اور ثبوت لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرانے والے ایک پھرگریں گے، وہ دن گئے جب فیصلے کوئی اور کرتا تھا آج فیصلے پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کرتی ہے لہذا ہم خان صاحب کی نااہلی تک جائیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x540vim_talal-choudry_news