نیب کانجی ٹی وی چینلزکیخلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات کافیصلہ

منظوری فصیح بخاری کی زیرصدارت اجلاس میںدی گئی،ٹھوس شواہدنہ ہونے پر4انکوائریزبند


Numainda Express July 26, 2012
منظوری فصیح بخاری کی زیرصدارت اجلاس میںدی گئی،ٹھوس شواہدنہ ہونے پر4انکوائریزبند۔ فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نجی ٹی وی چینلز کیخلاف اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے الزام میں درج شکایات کی تحقیقات کی منظوری دی ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی صدارت میں ہوا جس میں نجی ٹی وی چینلزکی جانب سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ ٹی وی چینلزجوسیلزٹیکس کی مد میں اشتہاری ایجنسیوں سے15 فیصد کٹوتی کرتے ہیں، اربوں روپے خزانے میںجمع نہیںکراتے جس سے خزانے کو بڑے پیمانے پرنقصان پہنچ رہا ہے۔

اجلاس میں ٹھوس شواہد نہ ملنے پر تین انکوائریز روکنے کی منظوری دی گئی جن میںعبدالمجید عمرانی، سابق مینجر نیشنل بینک اوستہ محمد برانچ، وقار الحسن شاہ، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور طاہر چیمہ سابق ایگزیکٹومینجر واپڈا کیخلاف جاری انکوائریزشامل ہیں۔حبیب نیشنل کوآٓپریٹوسوسائٹی دائوداحمد چیئرمین سمیت دیگر ڈائریکٹرزکیخلاف تحقیقات کمزورشواہد پرروکنے اور بلوچستان کے سابق وزیر اورسابق ضلع ناظم نصیرآبادسردارفتح محمد عمرانی کیخلاف 30 ہزار ایکڑسرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی شکایات پر تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں