مقدمے پر بات نہیں کروں گا کترینہ کیف پر کہیں تو کرلوں گا نعیم بخاری

مقدمے کے حوالے سے انتہائی ادب و احترام سے بات کروں گا، نعیم بخاری

عدالت کے باہر مقدمے پر ایک لفظ نہیں بولوں گا، نعیم بخاری۔ فوٹو : فائل

پاناما لیکس کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ مقدمے پر بات نہیں کروں گا کترینہ کیف پر کہیں تو کرلوں گا۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مقدمے کے حوالے سے انتہائی ادب و احترام سے بات کروں گا جب کہ عدالت کے باہر مقدمے پر ایک لفظ نہیں بولوں گا تاہم کترینہ کیف پر کہیں تو بات کرلوں گا۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مقدمے پر بات نہیں کرنا تو کترینہ کا کیا مسئلہ ہے اور کیا اب قطری شہزادے کے بعد کیا کترینہ اس مقدمے میں آسکتی ہیں، نعیم بخاری کا جواب میں کہنا تھا کہ کترینہ بڑے دنوں سے ملی نہیں جب ملی تو ضرور پوچھوں گا جب کہ بیٹا کترینہ کا اس سے پوچھو جو یہ کام کرتا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x5416ck
Load Next Story