ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان نے اومان کو 38 سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سےشکیل عباسی نے 3، وقاص شریف نے 2 جب کہ عبدالحسیم، رضوان سینئر اور محمد عمران نے ایک، ایک گول کئے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ آج چین سے کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7بجے شروع ہوگا 

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پُراعتماد آغاز کرتے ہوئے اومان کو 3کے مقابلے میں 8گول سے شکست دے دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپنزٹرافی میں پاکستان نے اوما ن کے خلاف میچ میں شاندارکھیل پیش کیا،پاکستان نے میچ کے آغاز سے ہی مخالف ٹیم پردباؤ برقراررکھا جو میچ کے اختتام تک برقراررہا،شکیل عباسی نے 3، وقاص شریف نے 2 جب کہ عبدالحسیم، رضوان سینئر اور محمد عمران نے پاکستا ن کی جانب سے ایک، ایک گول کئے۔


دوسری جانب ملائشیا نے جاپان کو 0-4 سے شکست دے دی جب کہ دفاعی چیمپئن بھارت نے چین کو یک طرفہ میچ میں 0-4 سے مات دی۔ آج ہونے والے دوسرے میچوں میں بھارت اور جاپان، جب کہ اومان اور ملائشیا مدمقابل ہوں گے۔

ایونٹ میں ایشیا کی 6 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان میچز راؤنڈ رابن سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 18 میچ ہوں گے۔


پاکستان اپنا دوسرا میچ آج چین سے کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 7بجے شروع ہوگا۔

Load Next Story