کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں رحمان ملک

انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملے کرنے والے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، رحمان ملک


ویب ڈیسک December 21, 2012
انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملے کرنے والے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، عام انتخابات دھاندلی کے مواقع ختم کردیئے،کوئی بھی دھاندلی سے قبل 10بارسوچے گا۔

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ٹیم کے رضاکاروں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ پولیس تحفظ کے بغیر مہم پر نا جائیں لیکن اس سلسلے میں دی گئی ہدایت کو نظرانداز کیا گیا، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ٹیم کے رضاکاروں پر حملے میں وہ لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لئے اس طرح کی کارروائی کی جاتی رہیں گی اور ان کارروائیوں سے دشمن دنیا کو یہ بات بتانا چاہتا ہے کہ حکومت انہیں روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں پر حملے کرنے والے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |