21دسمبر کی قیامت صرف گورنرپنجاب لطیف کھوسہ پر ہی آئی چوہدری نثار علی
صدرآصف زرداری سیاسی سوداگر ضرور ہیں مگر سیاسی کھلاڑی نہیں،چوہدری نثار علی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ 21 دسمبر کو آنے والی قیامت صرف گورنرپنجاب لطیف کھوسہ پر ہی آئی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ اپنی جماعت سے مشاورت کے بعد وہ یگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر تمام صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے تاکہ آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کو شفاف بنایا جاسکے۔
چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری سیاسی سوداگر ضرور ہیں مگر سیاسی کھلاڑی نہیں، انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ(ن)ٹیکس ایمنیسٹی بل یا احتساب بل کی قطعاً حمایت نہیں کرے گی یہ دوسرا این آراو ہے،فیئر ٹرائل بل متفقہ طور پر نہیں بلکہ اکثریتی طور پر منظور کیا گیا۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو فیئر ٹرائل بل میں دوبارہ شفافیت لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے بل میں ترامیم تجویز کیں۔