ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی بربریت کانوٹس لے، قرارداد کا متن
قومی اسمبلی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرارداد میں عالمی برادری پرزور دیا گیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی بربریت کانوٹس لے جب کہ قرارداد میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی بڑھائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا۔
قرار داد کے متن بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی مسلسل بلا اشتعال خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی جن کے نتیجے میں خواتین اوربچوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے عدم تعاون اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو کنٹرو ل لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی جیسے ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے محدود رسائی دینا افسوسناک ہے۔