بہاولپور گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سر پر توا مار کر امام مسجد کو ہلاک کردیا

امام عبدالرحمن کی 10 سال قبل ماہ جبین سے شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں

امام عبدالرحمن کی 10 سال قبل ماہ جبین سے شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں. فوٹو رائٹرز

گھریلو ناچاقی پر بیوی نے سر پر توا مار کر اپنے شوہر امام مسجد کو ہلاک کردیا۔


سٹیلائٹ ٹاون میں مسجد بلال کے امام عبدالرحمن کی 10 سال قبل ماہ جبین سے شادی ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں، دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، جمعے کے صبح بھی دونوں جھگڑ رہے تھےکہ ماہ جبین نے طیش میں آکر روٹی پکانے والا توا عبدالرحمن کے سر پر دے مارا جس کے نتیجے میں عبدالرحمن موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس تھانہ بغداد نے مقد مہ درج کرکے ماہ جبین کو حراست میں لے لیا ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگتی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story