وزیراعظم نے عابد شیر علی کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا

عابد شیرعلی غیرضروری بیانات دینےسے گریز کریں، وزیر اعظم نوازشریف


ویب ڈیسک November 30, 2016
وزیراعظم نوازشریف کی عابد شیر علی کو نامناسب بیانات سے گریز کی ہدایت ۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے نامناسب بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے (لیگی) رہنماؤں کو بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایان کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیرعلی

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے متعلق نامناسب بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بلاول آنٹی ایان کس کے پیسے لے کر دبئی جا رہی تھیں، عابد شیرعلی

وزیراعطم نوازشریف نے عابد شیرعلی سمیت لیگی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ غیرضروری بیانات دینے سے گریز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں