پاک بھارت کرکٹ سیریز دونوں بورڈزکے درمیان ٹکٹوں کا تنازعہ کھڑا ہوگیا
پی سی بی نے 4 مقامات کیلئے پانچ پانچ سو جبکہ نئی دہلی میں ون ڈے میچ کیلئے 1000 ٹکٹوں کا مطالبہ کیا تھا،بی سی سی آئی
لاہور:
بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے لئے زیادہ ٹکٹیں مانگ کر خود ہی لینے سے انکار بھی کردیا۔
پاک بھارت کرکٹ سیریز 25 دسمبر سے بنگلورمیں ٹونٹی ٹونٹی میچ سے شروع ہونے جا رہی ہے لیکن ٹکٹوں کے معاملے پر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چارمقامات پرکھیلے جانے والے میچز کے لئے پانچ پانچ سوجبکہ نئی دہلی میں ون ڈے میچ کے لئے ایک ہزار ٹکٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ اُدھر بھارتی کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر 4 مقامات کے لئے پانچ پانچ سو ٹکٹیں طلب کیں لیکن بعد میں خود ہی بنگلور اور احمد آباد کےلئے ٹکٹ بھیجنے سے منع کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نے کولکتہ اور چنئی کے لئے صرف پچیس پچیس ٹکٹیں طلب کی ہیں۔