کراچیمنگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

ملزمان بھتہ خوری اور جرائم کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے،ایس ایس پی سی آئی ڈی


ویب ڈیسک December 21, 2012
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، 3 ہینڈ گرینیڈ اور 2 کلاشنکوف برآمد کیں۔ فوٹو: فائل

سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں چھاپہ مار کر 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تینوں دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، 3 ہینڈ گرینیڈ اور 2 کلاشنکوف برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان بھتہ خوری اور جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں