سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ دبنگ انداز میں ریلیز کردی گئی

50 کروڑ کے بجٹ سے بنائے جانے والی اس فلم کو بھارت کے 3 ہزار سنیماؤں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 21, 2012
50کروڑ کے بجٹ سے بنائے جانے والی اس فلم کو بھارت کے 3 ہزار سنیماؤں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔۔فوٹو: پبلیسٹی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ''دبنگ ٹو'' نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔

دبنگ ٹو کا رنگا رنگ پریمیئر شو ممبئی میں ہوا جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کے ساتھ ساتھ فلم کے ہدایتکار ارباز خان، پروڈیوسر ملائیکا اڑورہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ فلم میں سلمان خان چلبل پانڈے اور سوناکشی سنہا رجو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ 50 کروڑ کے بجٹ سے بنائے جانے والی اس فلم کو بھارت کے 3 ہزار سنیماؤں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو خانز یعنی شاہ رخ خان کی فلم ''جب تک ہے جان'' اور عامر خان کی فلم ''تلاش'' باکس آفس پر خاصی کامیاب رہی ہیں اور اب تک دونوں فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسرے خان یعنی سلمان خان کی ''دبنگ ٹو'' باکس آفس پر کتنا بزنس کرپاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں