مصباح نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو آخری قرار دینے سے انکار کردیا

فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مصباح الحق

ڈھول بجاکر ریٹائرمنٹ پلان کو مسئلہ نہیں بنانا چاہتا، ضروری نہیں سمجھتا کہ کی کسی سیریز کو آخری قرار دیدوں۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کو آخری قرار دینے سے انکار کردیا۔

اپریل میں کینگروز سے میچز کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دینے والے کپتان کا کہنا ہے کہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، بطور قائد اور سینئر کھلاڑی اپنی افادیت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کوئی قدم اٹھاؤں گا، فیصلہ پی سی بی نہیں مجھے خود کرنا ہے،ابھی پوری توجہ ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہے۔


انھوں نے کہا کہ ڈھول بجاکر ریٹائرمنٹ پلان کو مسئلہ نہیں بنانا چاہتا، ضروری نہیں سمجھتا کہ کی کسی سیریز کو آخری قرار دیدوں، یہ فیصلہ کسی بھی مناسب وقت پر کرسکتا ہوں چاہے کسی الوداعی میچ یا تقریب کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔
Load Next Story