کراچی میں 14 ٹارگٹ کلرز سرگرم فہرست تیار تلاش شروع

پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جو ضلع ایسٹ میں انتہائی منظم ہو چکا


Staff Reporter December 01, 2016
پولیس نے 14 شارپ شوٹرزکی فہرست تیارکرکے تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پولیس نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم لشکر جھنگوی (نعیم بخاری) گروپ، کالعدم القاعدہ برصغیر اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا۔

تفتیشی افسران کے مطابق ہائی پروفائل کیسز میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والا اسحاق عرف بوبی اس کے گروپ کے 14سے زائد اہم ٹارگٹ کلرگذشتہ 6سال سے ضلع شرقی اور غربی میں اہل تشیع وقادیانی ڈاکٹرز،وکیل،پولیس اہلکار اور کاروباری شخصیات سمیت 18سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہ چکے ہے جو تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے،پولیس نے 14اہم دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

سی ٹی ڈی سول لائن شعبہ انویسٹی گیشن کے ایک افسرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ ایسٹ زون میں اتوارکوڈی ایس پی ایئرپورٹ ٹریفک فائزعلی شگری اورشیخ ساجدمحمودکی ٹارگٹ کلنگ جبکہ ڈی ایس پی گلبرگ ظفرحسین زیدی کی موبائل پرحملے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جوایسٹ میں انتہائی منظم ہوچکاہے۔

ان کی ریکی کانظام دوسرے گروپ سے زیادہ فعال ہے،دہشت گرد گروپوںکے کارندوں نے ایک مشترکہ گروپ بناکرشہر میں دہشت گردی کی فضاقائم کردی ہے،ہائی پروفائل کیسزمیں لشکر جھنگوی (نعیم بخاری ) گروپ کے شارپ شوٹرعاصم کیپری کے ساتھ گرفتار کیے جانے والا اسحاق عرف بوبی نے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے سامنے اعتراف کیا تھاکہ اس نے کالعدم سپاہ صحابہ اورکالعدم القاعدہ برصغیر کے کارندوں کے ساتھ گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، سولجربازار، محمودآباد، سرجانی ٹاؤن اور ملیر میں اہل تشیع پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل انور جعفری، گلستان جوہر میں اہل تشیع ڈاکٹر رضا حیدر، گلشن اقبال میں ایڈووکیٹ وقارحسین شاہ، جمشید کوارٹر میں اہل تشیع ایڈووکیٹ، ماڈل کالونی میں قادیانی ڈاکٹر نوید احمد، سرجانی میں متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج انور علی سمیت 18 زائد افراد کوقتل کیا۔

ان وارداتوں میں لشکر جھنگوی کا چکناعرف ٹوپی والا، عدنان یونس ،عرفان عرف رانا، سمیع اللہ عرف ارشد رکشے والا،کامران جمشید بھٹی عرف بلال،ببلو عرف چیتا، شہاب ، چھوٹا پٹھان اور کوڈ نام ٹوپی والا ،کالعدم سپاہ صحابہ کے ذیشان اورنگی ٹاؤن والا، مسلم امتیاز عرف موٹا، القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والا یونس اور اصغر( مقابلے میں مارے جانے والے اشتیاق کا سالا)شامل ہیں۔پولیس نے مذکورہ 14 شارپ شوٹرزکی فہرست تیارکرکے تلاش شروع کردی ہے، ان کی گرفتاری عمل میں لانے کیلیے سی ٹی ڈی پولیس نے تحقیقاتی اداروں سے بھی مدد حاصل کی ہے جبکہ مخبروں کا بھی جال بھجادیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں