فیڈل کاسترو کی آخری رسومات عالمی رہنماؤں کی شرکت

مرکزی تقریب دارالحکومت ہوانا کے انقلاب چوک میں منعقد ہوئی، لاکھوں شہری امڈ آئے۔


News Agencies December 01, 2016
فیڈل کاسترو گزشتہ جمعے کی شام 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو: فائل

کیوبا میں آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کی آخری رسومات میں متعدد عالمی رہنماؤں نے شرکت کی جن میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، نکاراگوا کے صدر ڈانیئل اورٹیگا، بولیویا کے صدر ایوو مورالیس اور ایکواڈور کے سربراہِ مملکت رافائیل کوریعا بھی شامل تھے۔

مرکزی تقریب دارالحکومت ہوانا کے انقلاب چوک میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر لاکھوں شہریوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اْنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ فیڈل کاسترو گزشتہ جمعے کی شام 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں