گورنر رہوں یا نہ رہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا گورنر پنجاب
پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اورعظمتوں کا یہ قافلہ رواں دواں رہے گا، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ گورنر رہوں یا نہ رہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اورعظمتوں کا یہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم قیادت کے فیصلوں پر لبیک کہتے ہیں اور اپنی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر رہیں یا نہ رہیں لیکن پیپلز پارٹی کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔