جان کیری کو امریکا کا نیا وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

امریکی صدر باراک اوباما جمعہ کو جان کیری کو نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کریں گے، غیر ملکی خبر ایجنسی


ویب ڈیسک December 21, 2012
امریکی صدر باراک اوباما جمعہ کو جان کیری کو نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کریں گے، غیر ملکی خبر ایجنسی فوٹو: فائل

سینیٹر جان کیری کو امریکا کا نیا وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما جمعہ کو جان کیری کو نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کریں گے جس کے بعد جان کیری کے وزیر خارجہ بننے کے قوی امکان ظاہر کیے جارہے ہیں۔

ہیلری کلنٹن کی بطور وزیر خارجہ مدت ملازمت آئندہ ماہ مکمل ہورہی ہے اور انہوں نے مزید ذمہ داریاں اداکرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر جان کیری کو پاکستان کا ہمدرد اور دوست تصورکیا جاتا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی مواقعوں پرپیدا ہونے والے تناؤ کے دوران سینیٹر جان کیری نے اہم کردار ادا کیا ۔

ریمنڈ ڈیوس کی امریکی حوالگی سے قبل بھی سینیٹرجان کیری نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد ہی ریمنڈ کی رہائی عمل میں آئی۔ پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد کے حوالے سے بھی سینیٹر جان کیری نے سینیٹر لوگر کے ساتھ مل کر ایک بل بھی پاس کرایا تھا جسے ''کیری لوگر بل'' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں