الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کاملک سے فرسودہ نظام کی تبدیلی پراتفاق

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے ہم دونوں کے خیالات یکساں ہیں۔


ویب ڈیسک December 21, 2012
طاہرالقادری کی فرسودہ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے،الطاف حسین،فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک سےفرسودہ نظام کی تبدیلی اورکرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھنےپر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہم ملک میں خلافت راشدہ جیساانصاف کانظام قائم کرناچاہتے ہیں جس میں کوئی قانون سے بالاترنہ ہو۔

الطاف حسین نے کہا کہ اگر طاہرالقادری فرسودہ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں توہم ان کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے ہم دونوں کے خیالات یکساں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |