ٹرمپ کی وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو پر امریکی میڈیا حیران و پریشان

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز ناقابل یقین لگتی ہے، امریکی میڈیا


ویب ڈیسک December 01, 2016
ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ٹیلی فونک رابطے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، واشنگٹن پوسٹ۔ فوٹو : فائل

امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی جب کہ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، دورہ پاکستان کی دعوت

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امریکی میڈیا میں شکوک و شہبات کی نظر سے دیکھا جارہا ہے، امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم آفس کی پریس ریلیز من و عن چھاپی اور نشر کی لیکن واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز زیادہ تر ٹرمپ کی گفتگو پر مشتمل ہے جو انوکھی بات ہے جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے ٹیلی فونک رابطے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''آئی لو پاکستان''، ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی وڈیو سامنے آگئی

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی نوازشریف سے گفتگو ان کی سفارتی حکمت عملی کی ایک جھلک ہےجب کہ سی این این نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ریلیز ناقابل یقین لگتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں