افغانستان طالبان کا نصب کردہ بم بچوں نے اٹھا لیا دھماکے سے7جاں بحق

دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا


News Agencies July 26, 2012
دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا ، فائل فوٹو

ISLAMABAD: افغانستان کے صوبہ غور میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے، صوبائی ترجمان عبدالحئی خطیبی نے بتایا کہ صوبہ غور کے ضلع تیسوارا میں بچوں کو گارے سے ایک بارودی مواد ملا جونہی بچوں نے ڈیوائس میں لگی تار کو کھینچا تو زور دار دھماکا ہوا

جس میں 7 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں7سے 14 سال تک ہیں,پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلیے نصب کیا گیا تھا کیونکہ فورسز کو اس چشمے سے پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ ادھر امریکی حقوق انسانی کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ پینٹا گون کا افغان سکیورٹی فورسز کی ساکھ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ انتہائی سود مند رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں