بھارتی اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے سیاست میں قدم رکھ دیا

اداکارہ نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

اداکارہ نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ ہیمانی شیو پوری اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں کود پڑیں اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے فلمی کیرئیر کا آغاز1984 سے کیا اور اب تک لا تعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے جب کہ اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں مختلف سائیڈ کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''ہم آپ کے ہیں کون''،''دل والے دلہنیا لے جائیں گے''،''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم''،''واستو''اور''امراؤ جان'' شامل ہیں تاہم فلموں میں مختلف کرداروں کو بخوبی نبھاکر خوب شہرت حاصل کی ہے لیکن اب اداکارہ نے ایک اور پیشہ بھی اپنا لیا ہے۔


اداکارہ ہیمانی شیوپوری نے اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے جب کہ اداکارہ اگلے برس بھارتی ریاست اترکھنڈ اسمبلی کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گی۔ حکمران جماعت میں شمولیت کے موقع پراداکارہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قائدانہ صلاحیتوں اور پالیسیوں کے باعث پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی اداکارہ ہیما مالنی ، شترو گھن سنہااور جیا بچن سمیت متعدد فلمی ستارے سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں۔
Load Next Story