ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس سے جسٹس آصف علیحدہ

پروگرام کی فوٹیج چوری کی گئی، وڈیوغیر تصدیق شدہ ہے، وکیل ملک ریاض


July 26, 2012
پروگرام کی فوٹیج چوری کی گئی، وڈیوغیر تصدیق شدہ ہے، وکیل ملک ریاض ( فائل فوٹو)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس میں بینچ کی سربراہی سے انکار کردیا ہے، سماعت نئے بینچ کی تشکیل تک ملتوی کردی گئی،

بدھ کو جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے ملک ریاض کیخلاف نجی ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو کی آف ایئر ریکارڈنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ملک ریاض اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ پروگرام کے دوران کی فوٹیج چوری کی گئی ہے، مذکورہ وڈیوغیر تصدیق شدہ ہے،

انھوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام سے متعلق شواہد قابل قبول نہیں، نجی ٹی وی کے مطابق بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے کہا کہ ان کی بھی یہی رائے ہے لہٰذا وہ اس بینچ میں نہیں بیٹھیں گے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بینچ سے علیحدگی کے بعد مقدمے کی مزید سماعت نئے بینچ کی تشکیل تک ملتوی کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |