بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویزکی کارروائی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9 راکٹ لانچر، 10 ہینڈ گرنیڈ، اینٹی ایئرکرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راؤنڈز شامل ہیں


ویب ڈیسک December 02, 2016
ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کارروائی کر کے بھاری مقدا ر میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لیویز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماوند کے علاقے سفید نکڑی میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔.

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 9 راکٹ لانچر، مارٹر گولہ، 10 ہینڈ گرنیڈ، سٹیلائٹ فون اور اینٹی ایئر کرافٹ گن کی گولیوں سمیت 1760 راؤنڈز شامل ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |