ٹویٹر نے امریکی صدر کو اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی دیدی

کسی بھی شخص کو قوائد و ضوابط توڑنے کی اجازت نہیں، ٹویٹر انتظامیہ

صدر ٹرمپ کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے وہ ویب سائٹ کے قوانین توڑ سکتے ہیں، فیس بک انتظامیہ. فوٹو: فائل

KARACHI:
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نفرت انگیز اور متنازع بیانات کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے نو منتخب امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے خوف وہراس پھیلانے والی ٹویٹس کیں تو ان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے گا۔

ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کسی بھی شخص کو نفرت اور دھمکی آمیز ٹویٹس کرنے کی اجازت نہیں اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔ ٹویٹر کے برعکس فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بطور صدر ٹرمپ کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے وہ ویب سائٹ کے قوانین توڑ سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف عوامی مقامات، ٹاک شوز اور اپنے انٹرویوز کے دوران نفرت سے بھرپور اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مخالفین کو بھرپور نتقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x548ert
Load Next Story