کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب گودام میں آتشزدگی کروڑوں مالیت کا سامان جل گیا

فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا جب کہ اس دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوگیا۔


ویب ڈیسک December 02, 2016
فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا جب کہ اس دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوگیا۔ فوٹو : آن لائن

ڈینسو ہال کے قریب واقع پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی سے گودام میں رکھا کروڑوں کا مال خاک ہوگیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈینسو ہال میں سوامی نارائن مندر کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا اور فائربریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے گودام میں موجود کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ پر قابو پاتے ہوئے ایک فائرفائٹر بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، آگ کی شدت سے قریبی رہائشی فلیٹس اور اسکول بھی متاثر ہوا ہے جب کہ گودام کی چھتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔



فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ ڈینسو ہال کی تنگ گلیوں اور علاقے میں ٹریفک کے دباؤ کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو اندر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث آگ بجھانے میں دقت پیش آئی اور فائر فائٹر زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق گودام میں کیمیکل کی موجودگی سے آگ بے قابو ہوئی تاہم اس دوران مارکیٹ میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، آگ پر قابو پانے کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں