نیٹوسپلائی روٹس پردھرنے دیں گےدفاع پاکستان کونسل

سپلائی بحال کرنے کافیصلہ کرنیوالے قوم کے سامنے جوابدہ ہوںگے،مولاناسمیع الحق


Numainda Express July 26, 2012
سپلائی بحال کرنے کافیصلہ کرنیوالے قوم کے سامنے جوابدہ ہوںگے،مولاناسمیع الحق فائل فوٹو

KARACHI: دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہاہے کہ امریکاسے خفیہ مذاکرات کے ذریعے طے پانیوالے معاہدوںکی وفاقی کابینہ سے تصدیق کرائی جارہی ہے،غیورپاکستانی قوم نیٹوسپلائی بحالی کافیصلہ قبول کرنے کیلیے تیارنہیںہے،

دفاع پاکستان کونسل اس فیصلے کیخلاف بھرپورمزاحمت کریگی،لاہورسے اسلام آباداورکوئٹہ سے چمن کی طرح ملک کے دیگر حصوںمیںبھی لانگ مارچ کریںگے اورنیٹوسپلائی روٹس پردھرنے دیے جائیں گے، ان خیالات کااظہاردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،پروفیسرحافظ سعید، منور حسن، جنرل(ر)حمیدگل،مولانامحمداحمدلدھیانوی،شیخ رشید،اعجاز الحق،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،مولاناامیر حمزہ، طاہر محمود اشرفی ودیگرنے مشترکہ بیان میںکیا،

انھوںنے کہاکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے انتہائی غلط فیصلہ کیاگیاہے،ڈرون حملے پہلے کی طرح جاری ہیں،حکمران پارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی قراردادوںکوایک طرف رکھ کرنیٹوسپلائی بحالی کے تحریری معاہدے کی منظوری دیدی گئی ہے،اس فیصلے میںحصہ لینے والے قوم کے سامنے جوابدہ ہوںگے،رمضان المبارک میںبھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں