مودی سرکار کی وجہ سے بالی ووڈ اسٹار انیل کپور بھی لائن میں کھڑے ہونے پر مجبور

انیل کپور بھی بھارت میں مالی بحران کے باعث اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے


ویب ڈیسک December 02, 2016
انیل کپور بھی بھارت میں مالی بحران کے باعث اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے، فوٹو:ٹوئٹر اکاؤنٹ

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی کے اعلان کے بعد بالی ووڈ اسٹار انیل کپور پیسوں کی کمی وجہ سے اے ٹی ایم کی لائن میں لگ گئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کالے دھن کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت 500 اور 1000 کے نوٹوں پر پابندی لگارکھی ہے جس کے بعد پورے ملک میں کیش کی قلت پیدا ہوگئی ہے جب کہ مودی کی بے وقت مہم نے پورے ملک کو پریشان کررکھا ہے اور کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہیں لیکن اب اس قلت نے فلمی ستاروں کو بھی پریشان کردیا ہے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار انیل کپورخریداری کے لیے شاپنگ مال پہنچے جہاں 500 اور 1000 کے نوٹوں کی بندش کے باعث پیسوں کی کمی وجہ انہیں بھی اے ٹی ایم کی لائن میں کھڑا ہونا پڑا جب کہ مداحوں نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانا شروع کردیں۔ پرستاروں کی جانب سے انیل کپور کے ساتھ بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اورمودی کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



واضح رہے کہ اس قبل مشہور ٹی وی اداکار گرمیت چوہدری،فلم اداکار روی بابو اور مشہور تامل اداکار موہن لال بھی عام افراد کی طرح اے ٹی ایم کی لائنز میں کھڑے نظر آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں