وینا ملک بھارتی پنجابی فلم میں آئٹم سانگ کرینگی

ہدایتکار کشی جیت چوہدری نے اپنی پنجابی فلم ’’جٹس گول مال‘‘ میں پاکستانی ادکارہ وینا ملک کا آئٹم سانگ شامل کیا ہے


Cultural Reporter December 22, 2012
ہدایتکار کشی جیت چوہدری نے اپنی پنجابی فلم ’’جٹس گول مال‘‘ میں پاکستانی ادکارہ وینا ملک کا آئٹم سانگ شامل کیا ہے۔ فوٹو: فائل

متنازعہ اداکارہ وینا ملک بھارتی پنجابی فلم ''جٹس گول مال'' میں آئٹم سانگ کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار کشی جیت چوہدری نے اپنی پنجابی فلم ''جٹس گول مال'' میں پاکستانی ادکارہ وینا ملک کا آئٹم سانگ شامل کیا ہے جس کے بارے میں خبریں گرم ہیں۔اداکارہ نے گلوکارہ سیندھی چوہان کی آواز میں گائے ہوئے اس آئٹم سانگ کو لہنگا اور چولی میں ''ریکارڈ توڑ''انداز میں پکچرائز کرایا ہے۔

وینا ملک جن کی سال رواں میں ''تیرے نال لوہوگیا'' اور ''گلی گلی چور ہے'' میں بھی آئٹم سانگ کیے مگر انھیں اداکارہ ملائکہ اروڑہ ' کرینہ کپور' کترینہ کیف ' ودیا بالن کی طرح مقبولیت نہیں مل سکی۔ ''جٹس گول مال'' کے ہیرو آریہ ببر ہیں جب کہ ویناملک بھی اپنے پہلے پنجابی آئٹم سانگ کے بارے میں پرامید ہیں کہ یہ پسند کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔