اشرافیہ نے 70 برسوں میں اپنی خوشحالی کی قیمت پرعوام کو بدحال کردیا شہباز شریف

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے تعلیم کے شعبے میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے تعلیم کے شعبے میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب. فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سے بڑا جرم اور ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ اشرافیہ نے اپنی خوشحالی کی قیمت پر عوام کو بدحالی کا شکار کیا ہے۔

بہاولپور میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم تیز رفتار ترقی کا واحد زینہ ہے اور پنجاب حکومت نے معیاری تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے انقلاب آفرین اقدامات کئے ہیں جب کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ نے تعلیم کے شعبے میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس تاریخ ساز منفرد تعلیمی فنڈ نے کم وسیلہ خاندانوں کو ذہین طلبا و طالبات پر معیاری تعلیم کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر70 سال قبل ایسا تعلیمی فنڈز قائم کردیا جاتا تو پاکستان میں کوئی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہوتا بلکہ کروڑوں بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہوتے۔


وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر مشرف کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے ملے، ڈکٹیٹر مشرف نے اربوں روپے اپنی جیب میں ڈال لئے اور انتہائی شرمندگی سے کہا کہ مجھے پیسے بادشاہ نے دیئے ہیں جب کہ ان کے دور میں پاکستان کا جو حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x548gjx

 
Load Next Story