جوانی پِھر سے آئی ہالی وڈ اداکاروں کی کاسمیٹک سرجری

ساٹھ سال کی عمر ہوجانے کے باوجود میک اپ کی اس تیکنیک کی وجہ سے اب تک اپنے آپ کو جوان، پر کشش اور ہینڈسم بنا رکھا ہے۔


نرگس ارشد رضا December 04, 2016
فوٹو : فائل

RAWALPINDI: خوب صورت نظر آنا صرف عورت کا ہی بلکہ مرد کا بھی اب اولین شوق اور جنون بن چکا ہے اس ضمن میں میں وہ کسی خاتون سے کم نہیں جو اپنی خوب صورتی اور کشش کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن جتن کرنے کو کوشاں رہتی ہے۔ مردوں میں اس کی ابتدا لوشن سے ہوئی پھر یہ سلسلہ فیشل، بلیچ ، مساج اور ویکسنگ سے ہوتا ہوا کاسمیٹکس سرجری تک جاپہنچا اور اس ریس میں سب سے آگے ہالی وڈ کے اداکار نظر آتے ہیں جنہوں نے پچاس، ساٹھ سال کی عمر ہوجانے کے باوجود میک اپ کی اس تیکنیک کی وجہ سے اب تک اپنے آپ کو جوان، پر کشش اور ہینڈسم بنا رکھا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سے نام ور اداکار ہیں جنہوں نے میک اپ سرجری کا سہارا لے رکھا ہے۔

٭جونی ڈیپ: ہالی وڈ کے اس کام یاب اور بین الاقوامی اداکار نے 1980 کی دہائی میں ٹیلی ویژن سیریز 21 Jump Streetسے شہرت پائی۔ بعدازاں جونی ڈیپ کی بے شمار ہٹ فلمیں جیسے کہ Edward Scissorhand، Pirates of the Caribbean، چار لی ا ینڈ دا چاکلیٹ فیکٹری نے انہیں ہولی وڈ کا نہ صرف مقبول ترین اداکار بنادیا بل کہ ان کا شمار اب مہنگے ترین ایکٹرز میں بھی ہوتا ہے۔

ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 75ملین ڈالر ہے۔ یہ باون سالہ اداکار اپنے ہم عصروں کی نسبت کافی حد تک جوان اور انرجیٹک نظر آتے ہیں۔ اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنے ہر کردار کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ جونی نے اپنی جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے اور نوجوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرائی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے جبڑوں، ناک اور گالوں کی ساخت میں تبدیلی کرائی ۔ جونی کی اگر اسی کی دہائی کی تصاویر کا آج کے جونی سے موازنہ کیا جائے تب یہ فرق واضح طور پر ملتا ہے۔

٭رابرٹ ریڈ فورڈ: دنیا کے بااثر افراد میں شمار کیے جانے والے اداکار رابرٹ ریڈ فورڈ نے کئی کام یاب فلموں میں اپنی اداکاری سے فلم بینوں کو محظوظ کیا۔ ان کا طویل فنی کیریر ساٹھ سال کے عرصے پر میحط ہے رابرٹ نہ صرف ایکٹر بل کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان کی کام یاب فلموں میں War Hunt،President's Menاور A River Runs Through It.وغیرہ شامل ہیں۔

اَسّی سالہ رابرٹ ابھی بھی انڈسٹری میں ایک چاق وچوبند اور نوجوان ایکٹر کی طرح ہی کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایکسرسائز کے ساتھ ساتھ اپنے چہرے کی کئی بار کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری بھی کرائی ہے اور اس کے مدد دسے چہرے کی جھریوں ، لائنوں اور جبڑے کے ساتھ ساتھ ناک کی ساخت میں بھی تبدیلی کرائی ہے۔

٭ال پیچینو: امریکی فلم انڈسٹری میں بہت ہی کم پر فارمر ایسے ہیں جنہوں نے ٹرپل کراؤن آف ایکٹنگ کا اعزاز حاصل کیا ہو۔ اس اعزاز کا مطلب ایمی، آسکر اور ٹومی ایوارڈ ز کا حصول ہے۔1967 میں اپنے فلمی کیریر کا آغاز کرنے والے ال پیچینو کو انڈسٹری میں کم از کم پچاس سال کا عرصہ ہوچلا ہے۔ یہ بے مثال ایکٹر اپنی شان دار اداکاری کی بدولت بے شمار انعامات، اعزازات اور ایوارڈز حاصل کر چکا ہے۔

ان کی شہرت یافتہ فلموں میں Godfather, Glengarry Glenاور Scarface.وغیرہ شامل ہیں۔ ہالی وڈ کے سنیئر اور پرانے اداکار ہونے کے ناتے ال پیچنو کاسمیٹک سرجری میں دل چسپی نہیں رکھتے، لیکن اپنے ہم عصروں (رابرٹ ریڈ فورڈ اور رابرٹ دی نیرو) سے متاثر ہوکر انہوں نے بھی اس تیکنیک کو آزمایا اورلیزر کی مدد سے چہرے کی جھریا ں اور لائنیں ختم کرائیں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو سرجری کے ذریعے مٹا دیا اب وہ زیادہ اسمارٹ اور جوان نظر آتے ہیں۔

٭بریڈ پٹ: ہینڈسم، اسمارٹ، پر کشش اور کام یاب ایکٹر بریڈپٹ کی شہرت کی وجہ انجیلینا جولی کا شوہر ہونا بھی ہے۔ فلم انڈسٹری میں ان کا شمار بااثرترین فلمی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں مقبولیت 1990میں انہیں Thelma & Louiseمیں کاؤ بوائے کا رول کرنے پر ملی۔ اس کے بعد بریڈپٹ نے اپنی فطری اور شان دار اداکاری کی بدولت کئی کام یاب اور شہرت یافتہ فلمیں دیں اور کئی بڑے ایوارڈ زان کا مقدر بنے۔

ان کی نمایاں فلموں میں e Fight Club, The Curious Case of Benjamin اور Button and Se7en, شامل ہیں۔ بریڈ نے پہلی شادی ایما آنسٹن اور دوسری انجلینا جولی سے کی۔ یہ دونوں شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ بریڈ کو فلم انڈسٹری کو خوش نصیب ایکٹر بھی کہا جاتا ہے۔ باون سالہ اداکار نے اپنے چہرے کے کچھ حصوں جیسے کہ ہونٹ اور ناک کی سرجری کی، لیکن وہ اپنے کانوں کے معاملے میں ہمیشہ سے احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔ اس لیے اکثر وہ اپنے کانوں کی سرجری کراتے رہتے ہیں۔

٭اسٹیو مارٹن: کام یاب اور مقبول ترین کامیڈی ایکٹر اسٹیو مارٹن جنہوں نے کچھ سنجیدہ کرداروں کے ذریعے بھی اپنی پہچان کرائی ہالی وڈ فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے ستر کی دہائی میں ٹیلی ویژن شو Saturday Night Liveسے اپنے کیریر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر گھر میں ان کی شہرت پھیل گئی۔ اس کام یابی کے بعد بھی یہ سفر رکا نہیں بل کہ ایک تسلسل کے ساتھ آگے کی جانب بڑھتا رہا اور ٹی وی سے وہ بہت جلد بڑی اسکرین پر چھا گئے۔

ان کی نمایاں فلموں میں The Jerk, Roxanne, Father of the Bride and Planesاور Trains and Automobiles.شامل ہیں۔ مسز ڈاؤٹ فائر ان کی وہ مزاحیہ فلم ہے جس میں انہوں نے خاتون کا کردار کیا تھا۔ ستر سالہ اسٹیو اپنے کیریر سے بے انتہا مطمئن اور شاد ہیں، لیکن ایکٹنگ کا جنون وقت گزرنے کے ساتھ بڑھ رہا ہے، لیکن عمرگریزاں کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے انہوں نے بھی پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا آنکھوں کے اردگرد جھریوں اور ہونٹوں کے اطراف عمر کی لائینیں انہوں نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے ہی ختم کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ ناک اور ہونٹوں کی ساخت میں بھی تبدیلی کرائی ہے۔ گو کہ اسٹیو مارٹن نے کبھی اس بات کا اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے آپ کو جوان اور فٹ رکھنے اور نظر آنے کے لیے کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کرائی ہے۔ البتہ ان کی یہ بات ان ہی کی تصاویر غلط ثابت کر دیتی ہیں کہ بہر حال تصویریں جھوٹ نہیں بولتیں۔

٭آرنلڈ شیوازنیگر: آسٹریلین نژاد امریکی اداکار آرنلڈ جنہیں آرنی کے مختصر نام سے بھی پکارا جاتا ہے ایکٹنگ سے قبل ان کا شوق اور پیشہ باڈی بلڈنگ تھا اور اس میں انہوں نے کئی قابل ذکر بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ سات بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیتنے والے آرنی کی اگلی منزل ہالی وڈ تھی۔ ان کی کام یاب اور قابل ذکر فلموں میں erminator, Predator and Total Recall,کونان دی باربرین شامل ہیں۔ آرنی کیوںکہ باڈی بلڈر رہ چکے ہیں، اس لیے ان کے جسم اور چہرے پر اضافی گوشت نمایاں تھا جسے ختم کرنے کے انہوں نے پلاسٹک یا کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا اور آنکھوں کے اطراف، ہونٹوں، گردن اور گالوں کی سرجری کرائی جس کے نتیجے میں اب وہ اپنی عمر سے کئی گنا کم اور اسمارٹ نظر آتے ہیں۔

٭ٹام کروز: دنیا میں نمبر ون پُرکشش مرد کا خطاب پانے والے اداکار ٹام کروز کے مداح انہیں ہمیشہ جوان اور خوب صورت ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ گذشتہ بیس سال سے ٹام کروز ہالی وڈ کے بڑے اداکار ہیں، جن کی شہرت، مقبولیت اور کام یابی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ 1981میں فلم Endless Love,سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والے اداکار ٹام نے شہرت کے آسمانوں کو اس وقت چُھوا جب ان کی مشن امپوسیبل سیریز فلموں نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی تھی۔ اپنے کیریر کے ابتدائی دور میں انہوں نے اپنی ناک میں rhinoplasty کے ذریعے تبدیلی کرائی تھی اور اس بات کا ٹام اعتراف بھی کرتے ہیں، کیوںکہ انہیں اپنی ناک کی ساخت پسند نہیں تھی اس لیے اس میں تبدیلی کرانا ضروری تھا۔ بعدازاں 53 سالہ اداکار نے اپنے ماتھے اور گالوں کی سرجری کرائی اور عمر کے اثرات کو ختم کرایا۔

٭سلویسٹر اسٹالن: سلویسٹر ہر ایک کے پسندیدہ ایکٹر ہیں۔ بچے بڑے سب ہی ان کی فلمیں شوق سے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایک آرٹسٹ کے لیے اس کے مداح سب سے بڑا خزانہ ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ اپنی ظاہری شخصیت میں گاہے بگاہے تبدیلی لاتے رہتے ہیں۔ انہیں ان کے پر ستار جوان، ہینڈسم اور اسمارٹ دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے boto انجیکشن کے ذریعے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرایا۔ چہرے، گالوں، آنکھوں، بھنوؤں، جبڑے اور ماتھے کی کاسمٹیک سرجری کرائی، جس سے اب وہ اپنی عمر سے دس گنا چھوٹے نظر آتے ہیں۔

٭ڈیوائن جانسن (دی راک): ہالی وڈ کے سب سے زیادہ مصروف اور منہگے ترین ایکٹر ڈیوائن جانسن کو لوگ انہیں ان کے اصل نام کے علاوہ دی راک کے نا م سے بھی پکارتے ہیں۔ ایکٹنگ سے قبل ان کا شوق فٹ بال اور ریسلنگ تھا۔ بڑی اسکرین پر چھانے کے لیے ضروری تھا کہ ان میں ایک ہیرو جیسی ظاہری خصوصیات بھی پائی جائیں، جس کے لیے جانسن نے پلاسٹک سرجری کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں