کراچی اسٹاک مارکیٹ اتارچڑھائو کے بعد مندی

انڈیکس کی 16900 کی حد گرگئی، 50 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی


Business Reporter December 22, 2012
100 انڈیکس 42.68 پوائنٹس کمی سے 16865.34،سرمایہ کاروں کو 5 ارب 66 کروڑ کا نقصان۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعد ایک بار پھر مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی16900 کی حد گرگئی۔

50 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے5 ارب 66 کروڑ 65 لاکھ 15 ہزار روپے ڈوب گئے، ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور توانائی بحران کی وجہ سے اقتصادی گراوٹ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے حصص مارکیٹ دبائو کا شکار ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند سیشنز سے کاروباری حجم میں بھی کمی کا رحجان غالب ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر21 لاکھ43ہزار431 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر59.26 کی تیزی سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 16967.28 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن ٹیکنیکل ایڈجسٹمنٹ اور پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے کے علاوہ غیرملکیوں کی جانب سے 14 لاکھ82 ہزار567 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ 28 ہزار 310 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ 78 ہزار 185 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سیایک لاکھ54 ہزار370 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

2

نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس42.68 پوائنٹس کی کمی سے16865.34 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس53.86 پوائنٹس کی کمی سے13683.22 اور کے ایم آئی30 انڈیکس62.31 پوائنٹس کی کمی سے28969.97 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ20 لاکھ17 ہزار190 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار347 کمپنیوں کے حصص پر مشتمل رہا جن میں172 کے بھائو میں اضافہ 152 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھائو150 روپے بڑھکر4000 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو69.47 روپے بڑھکر1469.45 روپے ہوگئے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمنل کے بھائو 12.24 روپے کم ہوکر255.24 روپے اور ایکسائیڈ پاکستان کے بھائو9.99 روپے کم ہوکر290.01 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔