عوام فوری طور پر الیکشن چاہتے ہیںظفرعلی شاہ

ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپرہی آئندہ عام انتخابات میں جائیں گے، شہلا رضا


Monitoring Desk July 26, 2012
پیپلز پارٹی نے خود کودوسرے مسائل میں الجھا رکھا ہے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔فائل فوٹو

مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما سینیٹرظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود کودوسرے مسائل میں الجھا رکھا ہے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ نہیں دے رہی۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے، حکومت سے خط لکھنے پر زور پاکستان کا آئین اور قانون دے رہا ہے۔

اگرسپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانے جاتے تو پھر بحران شدید سے شدید تر ہوتا چلا جائے گا۔عوام فوری طور پر الیکشن چاہتے ہیں اور حکومت کو مزید ایک منٹ بھی دینے کو تیارنہیں ۔پیپلزپارٹی کی کارکردگی کیا ہے وہ عوام جانتی ہے حکومت روزانہ اربوں روپے لے رہی ہے لیکن خرچ کہاں ہورہے ہیں کوئی بتانے والا نہیں۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ عوام کا حل صرف اور صرف سیاسی جماعتوں کے پاس ہے۔

ہماری اچھی یابری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اپنی کارکردگی کی بنیادپر ہی آئندہ الیکشن میں جائیں گے۔ پیپلزپارٹی عوام میں کتنی مقبول ہے وہ حلقہ 151کے نتیجے سے ظاہر ہے ۔ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں اور نہ ہی ہمارا کوئی ایساپروگرام ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما احسن رشید نے کہاکہ ایک آدمی کی چوری کو بچانے کے لیے تمام اداروں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔موجودہ حکومت صرف لوٹ مار میں مصروف ہے اورعوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ۔اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ہمیں مجبوری میں سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔آئندہ انتخابات کے نتائج حیران کن ہوں گے۔ حکومت کے پاس آئی پی پیزکو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر نوٹ چھاپے جارہے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں