کراچی میں پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے امن قائم ہوا وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے ملاقت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سے زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد نے ملاقت کی۔ فوٹو؛ این این آئی

KARACHI:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا ہے كہ كراچی میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ كرنے والے اداروں نے سخت محنت كی اور اسی محنت اور قربانی كے نتیجے میں شہر میں امن قائم ہوا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے 40 زیر تربیت اے ایس پیز كے ایك وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات كی، اس موقع پر چیف سیكریٹری سندھ رضوان میمن اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد سے بات چیت كرتے ہوئے كہا كہ آپ اچھے طریقے سے اپنی تربیت حاصل كر رہے ہیں اور فیلڈ میں آپ کے لیے بڑے چیلینجز ہیں، لہٰذا آپ كو فیلڈ میں محنت اور دیانتداری سے كام كرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ كراچی میں پولیس، رینجرز اور قانون نافذ كرنے والے اداروں نے سخت محنت كی ہے اور اسی محنت اور قربانی كے نتیجے میں شہر میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے كہا كہ دہشت گردی مقامی مسئلہ نہیں ہے بلكہ پاكستان كے دشمن دہشت گردوں كو تربیت دے كر یہاں بھیجتے ہیں، دہشت گرد ہمارے بچوں اور ملك كے دشمن ہیں آپ كو ان كے خلاف بھی لڑنا ہے۔
Load Next Story