ایپزا نے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
اہم چیمبرز، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اورقونصل خانوں میں لائژن دفاتر قائم کیے جائیں گے
INDIA:
ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی کے ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں قائم پراسیسنگ زونز کو فعال کرنے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سہولتوں کی فراہمی سمیت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی کثیر جہتی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
جس کے تحت ملک بھر کے اہم چیمبرز آف کامرس کے دفاتر، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے لائژن دفاتر قائم کیے جائیں گے، کراچی میں مزید 500ایکڑ رقبے پر صنعتی زون قائم کیا جائے گا جس میں حلال انڈسٹری زون اور خواتین سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص صنعتی زونز قائم کیے جائیں گے، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون نے متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی کام شروع کردیا ہے جس کے تحت کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں دو بائیو پلانٹس کے ذریعے گیس اور 25میگا واٹ بجلی تیار کی جائیگی۔
ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے چیئرمین سعادت ایس چیمہ نے ایکسپریس سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت اور رہنمائی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کو مزید فعال بنانے اور ملکی معیشت میں ای پی زیڈ اے کے کردار کو فروغ دینے کے لیے کثیر جہتی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ادارے کی کارکردگی کو شفاف اور بہتر بنانے کے لیے پہلی مرتبہ انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ قائم کردیا گیا ہے سرمایہ کاروں کو ای پی زیڈ اے میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے اور ون ونڈو کے تحت سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام اہم چیمبرز میں لائژن دفتر قائم کیا جارہا ہے اسی طرح بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ای پی زیڈ اے سے متعلق معلوماتی اور تشہیری لٹریچر فراہم کیا جارہا ہے۔
جبکہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بھی ای پی زیڈ اے کے رابطہ دفاتر کے قیام کی تجویز زیر غور ہے انہوں نے بتایا کہ ای پی زیڈ اے کے بورڈ نے ای پی زیڈ اے کی اندرون اور بیرون ملک تشہیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ای پی زیڈ اے میں خصوصی مارکیٹنگ ڈویژن قائم کیا جارہا ہے اور جلد ہی اندرون اور بیرون ملک تشہیری سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی زیادہ توجہ کراچی پر مرکوز رہی اب کراچی کے ساتھ دیگر شہروں پر بھی توجہ دی جائیگی انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے قیام سے اب تک 4ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی جاچکی ہیں۔
سندھ حکومت نے صدر پاکستان کی ہدایت پر کراچی میں نیشنل ہائی وے پر 500 ایکڑ زمین کی فراہمی کی پیش کش کی ہے جس پر نائب وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر خواتین سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی زون قائم کیا جائے گا جبکہ ایک ٹریلین ڈالر کی حلال مصنوعات کی مارکیٹ میں پاکستان کے لیے خاطر خواہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لیے حلال انڈسٹریل زون بھی قائم کیا جائے گا جس میں حلال فوڈ اور بیوریج کے ساتھ حلال کاسمیٹکس اور حلال فارما سیوٹیکل انڈسٹری قائم کی جائیگی۔
چیئرمین ای پی زیڈ اے نے کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے اتھارٹی اپنی سیکیورٹی کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی مدد سے بھی اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئرجاوید حسین خان بلوچ نے بھی کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کا دورہ کیا اور زون کے اطراف رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی مسلسل گشت اور حفاظتی چوکیاں تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔