پاکستان ریلوے کا فریٹ ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ

استعداد کار موجود، فنڈز میسرہوں تو ایک ماہ میں انجن مرمت و بحالی کا کام کیا جاسکتا ہے


APP December 22, 2012
استعداد کار موجود، فنڈز میسرہوں تو ایک ماہ میں انجن مرمت و بحالی کا کام کیا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلویز نے آپریشنل مسائل پر قابو پانے کیلیے اپنے ہی وسائل کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نئے انجنوں اور بوگیوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ پرانے انجنوں کی مرمت وبحالی کا کام بھی کیا جارہا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلویز کے پاس 8 انجنوں کی مرمت و بحالی کی استعداد کار موجود ہے، اگر فنڈز میسر ہوں اور پرزہ جات دستیاب ہوں تو ایک ماہ میں8 انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے حال ہی میں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انجنوں و بوگیوں کی مرمت و بحالی کا کام شروع کیا ہے اور مرمت شدہ انجن فریٹ اور مسافر ٹرینوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

8

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے ساتھ ساتھ فریٹ ٹرینوں کی حالت زار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلیے مزید انجنوں کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ نئے انجنوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ پرانے انجنوں کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے پرکام بھی جاری ہے اور2013 کے آخر تک ساہیوال سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا جبکہ سگنل نظام کوبھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں