خیبر ایجنسی سیکورٹی کے پیش نظر نیٹو کے 3 کنٹینرز کو پشاور واپس بھیج دیا گیا

نیٹو کی سپلائی لے کرافغانستان جا رہے تھے،تختہ بیگ چیک پوسٹ پرتینوں کنٹینرز کوروکاگیا، ذرائع خاصہ دار


July 26, 2012
نیٹو کی سپلائی لے کرافغانستان جا رہے تھے،تختہ بیگ چیک پوسٹ پرتینوں کنٹینرز کوروکاگیا، ذرائع خاصہ دار. فوٹو رائٹرز

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی کے پیش نظرنیٹو فورسزکے تین کنٹینرزکو روک دیا گیاخاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق جمرود میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر سپلائی لے کر افغانستان جانیوالے نیٹوفورسزکے3 کنٹینرزکو سیکیورٹی کے پیشِ نظر روکا گیا۔

روکے گئے تما م کنٹینرز کو واپس پشاور بھجوادیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز جمرود میں نیٹوافواج کی سپلائی لے جانے والے تین کنٹینرز کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے کنٹینرز کونقصان جبکہ ڈرائیور ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں