ماضی میں عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا ڈاکٹر عاصم

عوام کی مرضی سے مجھے عہدہ دیا گیا میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں، ڈاکٹر عاصم


ویب ڈیسک December 03, 2016
عوام نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ڈاکٹر عاصم. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

460 ارب روپے کی کرپشن کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر پہلی مرتبہ ڈاکٹر عاصم کا استقبال نعروں سے کیا گیا۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ڈاکٹر عاصم سے سوال کیا کہ آپ نے تو سیاست سے توبہ کرلی تھی جس پر سابق مشیر پیٹرولیم نے کہا کہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ ماضی میں بھی کراچی کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نامزد

سابق مشیر پٹرولیم نے کہا کہ عوام کی مرضی سے مجھے عہدہ دیا گیا ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس ملک کے لیے کچھ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |