تشدد کے شکار طالبعلم احمد کے علاج کیلئے دستاویزات امریکی قونصل جنرل کو موصول

امریکی قونصل جنرل نے احمد اوراس کے والدین کو جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے

احمد کے علاج میں 4 ماہ لگ سکتے ہیں، طبی ماہرین: فوٹو: فائل

کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کا ایک اور مرحلہ طے ہوگیا جہاں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے امریکا میں علا ج کے لئے دستاویزات قونصل جنرل کو دے دیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے علاج کے لئے مزید سرگرم ہوگئے اورانہوں نے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن سے ملاقات کی، جس میں احمد کے ویزے کیلیے کاغذات ان کے سپرد کئے جب کہ امریکی قونصل جنرل نے احمد اوراس کے والدین کو جلد ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: احمد کا علاج امریکا میں ہوگا


دوسری جانب احمد اوراس کے والدین کے پاسپورٹ بھی بن گئے ہیں جب کہ والد نے پاسپورٹ موصول ہونے کی تصدیق کی اوربتایا کہ پاسپورٹ مزید کارروائی اور ویزے کے لیےبجھوا دیئےگئےہیں۔ والدین احمد کے ساتھ امریکا جائیں گے لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ احمد کے علاج میں 4 ماہ لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x54ane9_cadet-college-student_news
Load Next Story