مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیراعظم مودی کے عشایئے میں شرکت
سرتاج عزیز نے نریندر مودی کو وزیراعظم نوازشریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا جب کہ مودی نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔
ISLAMABAD:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت کی۔
بھارتی شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریں گے۔ اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مشیر خارجہ کو اتوار کے روز بھارت جانا تھا تاہم اب ان کا شیڈول اچانک تبدیل کردیا گیا جس کے تحت وہ آج ہی بھارت پہنچ چکے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت کے شہر امرتسر پہنچے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے سرتاج عزیز کا استقبال کیا اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ امور کے حکام اور ہارٹ آف ایشیا کے جوائنٹ سیکریٹری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی رہائش گاہ پر گلدستہ بھجوایا اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر سرتاج عزیز اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی مختصر ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، نریندری مودی نے سرتاج عزیز سے وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی جب کہ مشیر خارجہ نے وزیراعظم کا تہنیتی پیغام ان کے بھارتی ہم منصب کو پہنچایا۔ نریندر مودی نے بھی سرتاج عزیز سے گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کے لیے سلام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی اور افغانستان نے پاکستان میں منعقد سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کی جانب سے مشیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x54ckfe_sartaj-aziz-abdul-basit_news