پی ایف ایف لیگ پاک افغان کی ٹیم چیمپئن بن گئی

فائنل میں یونیورسٹی ایف سی فیصل آباد کو پنالٹی ککس پر 3-0سے شکست ہوئی


Sports Reporter December 22, 2012
پاک افغان نے 2 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔ فوٹو: فائل

پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی کی ٹیم نویں پی ایف ایف لیگ کی چیمپئن بن گئی، رائے علی نوازگرائونڈ ساہیوال میں کھیلے گئے فائنل میں یونیورسٹی ایف سی فیصل آباد کو پنالٹی ککس پر3-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مقررہ وقت میں کوئی گول نہ ہونے کی وجہ سے پنالٹی ککس کا استعمال کیا گیا، پاک افغان نے عبدالہادی، حضرت معاذ اور عبدالناصر کے گولز کی مدد سے فتح حاصل کی،فائنل پی ایف ایف بی ڈویژن ڈپارٹمنٹ اور کلب لیگ کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،دونوں پہلے ہی دسویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ2013کیلیے گوالیفائی کر چکی ہیں، انھیں رواں برس کی لیگ میں 15 و 16ویں نمبرز پر آنے والی ٹیموں کی جگہ دی جائے گی، پاک افغان نے 2 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم حاصل کی۔ اس سے قبل نیشنل بینک 2004، پاکستان ریلوے 2005 ، پی ٹی وی 2006، پاک الیکٹرون لمٹیڈ2007، بلوچ ایف سی نوشکی 2008، سوئی سدرن گیس کمپنی 2009، پولیس 2010،زرعی ترقیاتی بینک2011 بھی ایونٹ چیت چکے ہیں۔

2

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری پی ایف ایف احمد یار خان لودھی نے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ اینڈ کمپی ٹیشن ونگ کمانڈر (ر) پرویز سعید میرکے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،39 دنوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کے بعد 23 کھلاڑیوںکو میڈلز دیے گئے۔ ڈپارٹمنٹ لیگ کے بہترین گول کیپر محمد عدنان (ایس ایس جی سی) اور کلب لیگ کے محمد افضل (یونیورسٹی ایف سی ) کو15 ہزار روپے فی کس کا انعام ملا، 20 ہزار روپے فی کس بہترین کھلاڑی ڈپارٹمنٹ لیگ محمد معاذ (پاک افغان ) اور کلب لیگ کے عبدالرزاق (یونیورسٹی ایف سی) کو دیا گیا۔

15 ہزار روپے فی کس بہترین اسکورر ڈپارٹمنٹ لیگ کے عبدالہادی (پاک افغان) اور کلب لیگ کے رضوان علی (یونیورسٹی ایف سی) نے وصول کیے۔50 ہزار روپے فی کس کلب لیگ میں دوسرے نمبر پر آنے والی ینگ بلڈایف سی ساہیوال اور ڈپارٹمنٹ لیگ کی ایس ایس جی سی کی ٹیموں کو ملا۔ فیئر پلے کا انعام 25 ہزار روپے فی کس پاک افغان اور یونیورسٹی ایف سی کو دیا گیا۔ 20 ہزار روپے بہترین ریفری ارشاد الحق اور 10 ہزار روپے بیسٹ اسسٹنٹ ریفری عدنان انجم نے وصول کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں