ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا

وقاص طارق نے 80 کلو گرام کی کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔


ویب ڈیسک December 03, 2016
وقاص طارق نے 80 کلو گرام کی کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

KARACHI: ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس اسپورٹس چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن ساز نے سلور میڈل جیت لیا۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں جاری آٹھویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس اسپورٹس چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن ساز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی باڈی بلڈر وقاص طارق نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا، ملکی سطح پر واپڈا کی نمائندگی کرنے والے وقاص طارق کو یہ اعزاز 80 کلو گرام کی کیٹیگری میں دیا گیا۔ ان کے علاوہ پاکستانی باڈی بلڈر فداحسین نے 85 کلو گرام کیٹیگری میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں آٹھویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیکس اسپورٹس چیمپیئن شپ جاری ہے جس میں پاکستان کی جانب سے 23 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں