برطانوی شہزادہ ہیری کا ایچ آئی وی ایڈزکا ٹیسٹ

برطانوی شہزادے کا 5 ماہ کے دوران عوام کے سامنے یہ دوسرا یچ آئی وی ٹیسٹ ہے۔


ویب ڈیسک December 03, 2016
شہزادہ ہیری عالمی یوم ایڈز کے موقع پر ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس پہنچے تھے،فوٹو:انٹرنیٹ

KARACHI: برطانوی شہزادہ ہیری نے آگاہی مہم کے سلسلے میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر عوام کے سامنے اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری عالمی یوم ایڈز کے موقع پر ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس پہنچے جہاں انہوں نے ایڈز سےآگاہی کے حوالے سے مہم کے سلسلے میں عوام کے سامنے اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کروایا۔ اس موقع پر وہاں موجود مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری کا کہناتھا کہ یہ ایک نارمل اور انتہائی آسان ٹیسٹ ہے اور ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنا ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائیں تاکہ سب کو اپنی صحت کے بارے میں معلوم ہوسکے اور اس لاعلاج مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری ان دنوں ایڈز سے بچاؤ کی مہم میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کا 5 ماہ کے دوران عوام کے سامنے یہ دوسرا یچ آئی وی ٹیسٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں