جے وردنے خفیہ خط میڈیا تک پہنچنے پر بورڈ سے ناراض

انتہائی اہم دستاویز کے لیک ہونے سے شدید مایوسی ہوئی، اعتمادختم ہوگیا، کپتان


Sports Desk December 22, 2012
اب تمام باتیں میڈیا میں آجانے کے بعد مستقبل میں بورڈ سے کوئی بھی معاملے طے کرنے میں میرا اعتماد ختم ہوگیا ہے، جے وردنے فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے خفیہ خط میڈیا کی زینت بننے پر بورڈ سے ناراض ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آمدنی کی تقسیم کے بارے میں تجاویز پر مبنی ذاتی خط میڈیا میں آنے کے بعد میرا بورڈ پر سے اعتماد اٹھ گیا، بدھ کو دعویٰ کیاگیا تھا کہ بورڈ نے جے وردنے کی جانب سے ورلڈ کپ سے ہونے والی آمدنی کو ٹیم مینجمنٹ اور معاون اسٹاف میں تقسیم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے، مہیلا جے وردنے نے سری لنکن ٹیم منیجر چیراتھ سینانائیکے کی وساطت سے ایک اخبار کو بھیجی گئی ای میل میں کہا کہ بطور نیشنل ٹیم کپتان بورڈ کو ارسال شدہ انتہائی خفیہ دستاویز کے میڈیا تک پہنچ جانے سے مجھے شدید مایوسی ہوئی، 19دسمبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میرے لیے، پلیئرز اوراسٹاف ممبرز کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنی۔

5

میں نیشنل کرکٹ ٹیم کی جانب سے پوزیشن واضح کرنا چاہتا ہوں،اب تمام باتیں میڈیا میں آجانے کے بعد مستقبل میں بورڈ سے کوئی بھی معاملے طے کرنے میں میرا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔ یاد رہے جے وردنے بورڈ کے فنانس منیجر کو ایک فہرست بھیجی تھی جس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے ساتھ کچھ کوچنگ اسٹاف اور ٹیم آفیشلز کے نام بھی تھے، انھیں بھی گارنٹی فیس سے حصہ دینے کی درخواست کی گئی جسے بورڈ نے منظور نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں