یایا ٹورے کو بہترین افریقی فٹبالر قرار دے دیا گیا

ڈیڈائر ڈروگبا اور کیمرون کے الیگزینڈر سونگ کو پیچھے چھوڑ دیا، زیمبیا بیسٹ ٹیم


AFP December 22, 2012
ڈیڈائر ڈروگبا اور کیمرون کے الیگزینڈر سونگ کو پیچھے چھوڑ دیا، زیمبیا بیسٹ ٹیم فوٹو: فائل

آئیوری کوسٹ کے یایا ٹورے کو افریقہ کا ٹاپ فٹبالر قرار دے دیاگیا، اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ ہموطن ڈیڈائر ڈروگبا اور کیمرون کے الیگزینڈر سونگ سے تھا۔

29 سالہ یایا مسلسل دوسرے برس خطے کا یہ ٹاپ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،زیمبیا کو سال کی بہترین افریقن فٹبال ٹیم قرار دیا گیا، زیمبیا کے فرنچ آفیشل ہریو رینارڈ کو بہترین افریقی کوچ کا ایوارڈ بھی ملا، خطے کی بہترین ویمنز فٹبال ٹیم کی ٹرافی ایکواٹوریل گینیا کو ملی، اسی ٹیم کی جینورووا اینومن کو ٹاپ خاتون فٹبالر کا اعزاز دیا گیا۔

6

مصر کے الاہلی کو سال کے بہترین افریقن کلب کا ایوارڈ ملا، اسی کلب کے اسٹار محمد ابورطریکا کو بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیاگیا، مصر ہی کے محمد صالح کو اُبھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی چناگیا، لیجنڈ ایوارڈ بھی مصر کے محمود ال غوری کو دیا گیا، یہ ملک کا مجموعی طور پر چوتھا اعزاز بنا،کیمرون کے ریگوبرٹ سونگ کو افریقن فٹبال لیجنڈ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں