کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ

نامعلوم ملزمان نے ایس ایچ او پی آئی بی پر دستی بم حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا، پولیس


ویب ڈیسک December 03, 2016
نامعلوم ملزمان نے ایس ایچ او پی آئی بی پر دستی بم حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہ سکا، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI: پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایچ او پی آئی بی کالونی پر دستی بم حملہ کردیا تاہم دستی بم پھٹ نہ سکا جس سے ایس ایچ او اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر ایس ایچ او پی آئی بی کالونی نفری کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کردیا تاہم دستی بم پھٹ نہ سکا جس کے باعث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاربھی محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے ایس ایچ او پر دستی بم حملہ کیا جو کامیاب نہ ہوسکا جب کہ ملزمان پر جوابی فائرنگ کی گئی تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملہ گزشتہ دنوں سے علاقے میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا رد عمل ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں