وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی آج اہم دورے پرامریکا روانہ ہوں گے
طارق فاطمی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی اہم دورے پر آج امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورخارجہ طارق فاطمی اہم دورے پر آج امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق طارق فاطمی اہم دورے کے دوران واشنگٹن اورنیویارک بھی جائیں گےاور نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کے 2 اہم ممبر بھی 20 جنوری سے پہلے امریکا جائیں گے جو ٹرمپ انتظامیہ کے ہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے رابطوں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ہواہے۔