پولیس بجلی چوری روکنے میں حیسکو کی مدد کریگی مولابخش چانڈیو

صارفین سے بقایاجات کی وصولی کیلیے نفری مقرر کی، وفاقی وزیر کی حیسکو افسران سے ملاقات


Numainda Express December 22, 2012
خصوصی ریکوری ٹیمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہیں، مظفر عباسی فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے سیاسی امور مولا بخش چانڈیو نے حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم قمرالزماں اور حیسکو چیف مظفر علی عباسی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حیسکو کے واجبات کی وصولی کیلیے عوامی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے واجبات کی وصولی کے علاوہ نجی صارفین سے بھی حیسکو کے بقایاجات کی وصولی میں مدد کیلیے پولیس کی نفری مقرر کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سے بجلی کی چوری روکنے اور واجبات کی وصولی میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمرالزماں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ صارفین کو بہترین سروس مہیا کی جائیں لیکن یہ اس وقت ممکن ہوگا جب عوام اور ان کے منتخب عوامی نمائندے حیسکو سے مکمل تعاون کریں۔

4

حیسکو چیف مظفر علی عباسی نے کہا کہ ہماری خصوصی ریکوری ٹیمیں پولیس کی مدد سے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن حیسکو علی انور جوکھیو، ایکسیین آپریشن ڈویژن لطیف آباد محمد اکبر درانی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔