کراچیمختلف علاقوں میں فائرنگ2 افراد ہلاک ایک لاش ملی

جمشید کوارٹر میں کولڈڈرنک شاپ کے مالک عدنان،محمود آباد میں کاشف کو نشانہ بنایا گیا


Staff Reporter July 26, 2012
جمشید کوارٹر میں کولڈڈرنک شاپ کے مالک عدنان، محمود آباد میں کاشف کو نشانہ بنایا گیا۔ فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد سی ایریا گول گپے والی دکان کے عقب میں واقعے گندی گلی سے35سالہ شخص کی لاش ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت35 سالہ ریاض بلوچ ولد رحمت بلوچ کے نام سے کر لی گئی، مقتول کے رشتے دار محمد اسلم بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریاض بلوچ اورنگی ٹاؤن نمبر7بلوچ کالونی شاہ فیصل محلہ گلی نمبر18مکان نمبر12/66 کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا اور محنت مزدوری کرتا تھا، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر میں گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

پولیس نے محمد اسلم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی، جمشیدکوارٹر نمبر2 فاطمہ جناح کالونی میں واقع علی بابا کولڈ ڈرنک شاپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے شاپ کا مالک30 سالہ عدنان ولد عبد الرحمٰن ہلاک ہو گیا،محمود آباد کے علاقے کالا پل ریلوے لائن ٹنکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ کاشف علی ولد اکبر علی کندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق مقتول کالا پل معصوم شاہ کالونی کا رہائشی اور ایک بچی کا باپ تھا ، مقتول گزشتہ6ماہ سے بے روز گار تھا واقعے کے وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا،گزری کے علاقے ڈیفنس فیز4 میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر24 سالہ عامر وحید ولد عبد الوحید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،ملیر15 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ وقاص جبکہ مانسہرہ کالونی آگرہ تاج گوٹھ کچی آبادی میں نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر25 سالہ عبد الرحیم بلوچ کو سینے میں گولی مار کر زخمی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں