کپاس کی پیداوار 30 نومبر تک 97 لاکھ 78ہزار گانٹھ ریکارڈ

مجموعی پیداواررواں سال 1 کروڑ15 لاکھ گانٹھ ہونیکی توقع،بہتری موسم کے باعث آئی


Business Reporter December 04, 2016
موسمیاتی پیشگوئیاں درست رہیں تو پیداوار1کروڑ40 لاکھ گانٹھ تک پہنچ جائیگی، احسان الحق۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ملک میں 30 نومبر 2016 تک کپاس کی97 لاکھ78 ہزار451 گانٹھوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔

جننگ سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوارمیں توقعات کے برعکس بہتری پنجاب میں موافق موسمی حالات کے باعث ممکن ہوئی ہے جس سے رواں سال ایک کروڑ15 لاکھ روئی کی گانٹھوں کی پیداوار کی توقع ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایا کہ سال 2015-16 کے دوران پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار صرف 97 لاکھ 68 ہزار 443 گانٹھیں تھی جس میں سے پنجاب میں 60 لاکھ 2 ہزار 406 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جبکہ رواں سال 30 نومبر2016 تک پنجاب میں 61 لاکھ 58 ہزار 870 روئی کی گانٹھوں کی پیداوار ہوچکی ہے جو70 لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھوں تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئیاں درست ثابت ہونا شروع ہوئیںتو پاکستان میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ روئی گانٹھوں کے لگ بھگ متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |